ماسکو:ولادی میر پوٹن نے چوتھی بار صدارت کا حلف اٹھا لیا ہے اور اب وہ 2024 تک روس میں برسرِاقتدار رہیں گے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ولادی میر پوٹن نے مسلسل چوتھی بار بحیثیت روسی صدر حلف اٹھا لیا ہے اور اب وہ 2024 تک اپنے میں برسرِاقتدار رہیں گے، چوتھی بار صدارت کا حلف لینے کے بعد ولادی میر پوٹن سوویت یونین کی تاریخ میں طویل عرصہ تک منصبِ صدارت پر فائر ہونے والےدوسرے لیڈر بن گئے ہیں، 65 سالہ ولادی میر پیوٹن 1999 سے وزیراعظم اور صدر کی حثیثت سے روسکی سربراہی کررہے ہیں۔ اس سے قبل جوزف اسٹالن کے پاس یہ ریکارڈ تھا جنہوں نے 30 سال تکسوویت یونین کی صدارت کی۔
نومنتخب روسی صدر ولادی میر پوٹن نے گزشتہ ماہ بھاری اکثریت سے برتری حاصل کی تھی اور انہوں نے 74 فیصد ووٹ حاصل کئے جب کہ 2012 کے صدارتی انتخابات میں انہیں 64 فیصد ووٹ ملے تھے تاہم یہ امر بھی قابلِ زکر ہے کہ حالیہ انتخابات میں ان کے سخت ترین حریف الیکسی نیوالنی پر صدارتی انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد تھی۔