counter easy hit

ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بچیکی میں کمپیوٹر ساٖفٹ وئیر ،الیکٹریکل،موٹر سائیکل مکینک ،سلائی کڑھائی،اور بیوٹیشن میں داخلے شروع

Vocational Training

Vocational Training

ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بچیکی میں کمپیوٹر ساٖفٹ وئیر ،الیکٹریکل،موٹر سائیکل مکینک ،سلائی کڑھائی،اور بیوٹیشن میں داخلے شروع ۔تفصیلات کے مطابق ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بچیکی کے زیر اہتمام داخلہ مہم برائے سال 2016 کے سلسلے میں آگاہی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل محمد سعید نے بتایا کے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ حکومت پنجاب کا ذیلی ادارہ ہے جو غریب اور نادار بچوں کومختلف شعبوں میں مفت فنی تعلیم کے زیور سے آراستہ کر کے با عزت روزگار بنانے کے قابل بناتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بچیکی میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ 2004 میں پریزیڈنٹ ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ ننکانہ صاحب آغا قاسم رضا کی کوششوں سے وجودمیں آیا۔2004میں لگایا ہوا یہ پودا اب ایک تناور درخت بن چکا ہے جس سے ہر سال سینکڑوں بچے اور بچیاں مفت فنی تعلیم حاصل کر کے مختلف محکموں میں اور کئی بچے اور بچیاں اپنا ذاتی کاروبار کر کے با عزت روزگار کما رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ پنواں ،ننکانہ صاحب ،قلعہ میاں سنگھ اور سید والہ میں بھی صبح اور شام کی کلاسوں میں داخلے جاری ہیں۔اس موقع پر سید رضوان،نعمان اکرم،قاسم علی،حمید اختر،دین محمد اور محمد کامران بھی موجود تھے