پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔آج کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں پہلے 840 پوائنٹس کی تیزی پھر 500 سے زائد پوائنٹس کی مندی بھی دیکھی گئی ۔
Volatility in the Pakistan stock exchange
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز شدید مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انسٹی ٹیوشن اور فنڈز کی جانب سے خریداری دیکھی گئی جس سے کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 841 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار 513 کی بلند سطح تک دیکھا گیا۔ کاروبار کے دوران ہی ایک بار پھر سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کے دباؤ پرچڑھاؤ میں تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی ۔ جس کےبعد 100 انڈیکس میں 500سے زائد پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 47 ہزار 150کی سطح تک گرگیا۔