counter easy hit

این اے 122 میں ووٹوں کی گنتی نہ ہو سکی، ن لیگ، پی ٹی آئی کارکنوں کی نعرے بازی

Votes

Votes

لاہور (یس ڈیسک) الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ 122 کے ووٹوں کی گنتی کے حوالے سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ووٹ کی پرچیاں ایک ہی تھیلے میں موجود ہونے پر الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا فیصلہ کر لیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ 122 میں گنتی کا عمل شروع نہ ہو سکا ۔قومی اور صوبائی اسمبلی کے ووٹ کی پرچیاں اکھٹی ہونے پر الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ کیا کہ معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے گا اور الیکشن کمیشن کی اجازت کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلی کے ووٹ کی پرچیاں الگ الگ تھیلوں میں ڈالی جائیں گی۔

اس موقع پر سیشن کورٹ میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنان کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی اور دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی ایک دوسرے کے قائدین کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے ۔ مسلم لیگ ن کے کارکنان “رو عمران رو ” اور تحریک انصاف کے کارکنان ” گو نواز گو” کے نعرے لگاتے رہے۔