لاہور : پاکستان کے وہاب ریاض رواں برس ایک روزہ میچز میں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے بولر بن گئے۔
لیفٹ آرم پیسر زمبابوے کیخلاف دوسرے ون ڈے میں 2 وکٹیں لے کر کیوی کورے اینڈرسن کے ہمسر ہو گئے، دونوں نے اب تک 25، 25 پلیئرز کو آؤٹ کیا ہے، وہاب نے 12 میچز میں 25 وکٹیں لیں جبکہ اینڈرسن نے 17 مقابلوں میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔
آسٹریلیا کے مچل اسٹارک 34 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ 15 مقابلوں میں30 وکٹوں کے ساتھ دوسرے بہترین بولر ہیں۔