counter easy hit

کمر توڑ جھٹکا ۔۔۔۔ شریف خاندان کے راج دلارے کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم جاری کردیا گیا

Waist-breaking shock An order has been issued to auction the Sharif family's royal estate

لاہور(ویب ڈیسک) لاہو رہائی کورٹ نے نوازشریف کے کزن کی زیر ملکیت حسیب وقاص شوگر ملز کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے جائیداد نیلام کرنے کے بعد12 ستمبر کو رپورٹ طلب کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں حسیب وقاص شوگر ملز کیخلاف پنجاب بینک کی درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے فریقین کے دلائل اوراعتراضات سننے کے بعد جائیداد نیلام کرنے کا حکم دیا،عدالت نے پنجاب بینک کے ڈیفالٹر نواز شریف کے کزن کی زیر ملکیت وقاص حسیب شوگر ملز کی جائیدادضبط کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے ایم ایم عالم روڈپر3 کنال 16 مرلے پر مشتمل دفتر31 اگست کو نیلام کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے جائیداد نیلام کرنے کے بعد12 ستمبر کو رپورٹ طلب کرلی ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکپتن اراضی الاٹمنٹ کیس میں اینٹی کرپشن یونٹ نے نوازشریف کا ابتدائی بیان قلمبند کرلیا اور اینٹی کرپشن کی ٹیم کوٹ لکھپت جیل سے روانہ ہو گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹی کرپشن ساہیوال کی ٹیم سابق وزیراعظم نوازشریف سے پاکپتن اراضی کیس میں تحقیقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچی جہاں انہوں نے سپرنٹنڈنٹ جیل کے کمرے میں ڈیڑھ گھنٹے پوچھ گچھ کی،تحقیقاتی ٹیم نے 1985 کے کاغذات نوازشریف کے سامنے رکھتے ہوئے سوال کیا کہ کیا الاٹمنٹ کیلئے اخبار اشتہار دیا تھا،زمین کن بنیادوں پر الاٹمنٹ کی گئی ،کن کن افسران کو الاٹمنٹ کا حکم نامہ جاری کیا گیا ،سابق وزیراعظم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 34 سال پرانے کاغذات ہیں مجھے کچھ یاد نہیں ،تحقیقات ٹیم نے سوال کیا کہ دیوان قطب کوکن بنیادوں پر زمین الاٹ کی گئی،سابق وزیراعظم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کئے مگر تفصیلات یاد نہیں،آئین و قانون کے دائر میں رہ کرکام کیا،کبھی اختیارات سے تجاوز نہیں کیا، پاکستان کی خدمت کی ہے،نوازشریف نے کہا کہ قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعدجواب دوں گا،اینٹی کرپشن ٹیم نے نوازشریف کو 9 سوالوں پرمشتمل سوالنامہ دیدیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website