اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیب نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف اور ان کے بھائی سلمان شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی۔
تفصیلات کے مطابق (ن) لیگ کے رہنما حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف غیر قانونی پل اور 56 کمپنیوں سے مبینہ تعلق کی تحقیقات جاری ہیں جس کی بناء پر نیب نے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔نیب ذرائع کے مطابق دونوں بھائیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ نیب حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی بھی تحقیقات کررہا ہے اور انہوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے حفاظتی ضمانت حاصل کررکھی ہے جب کہ نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس ان کے والد شہبازشریف کو بھی حراست میں لے رکھا ہے۔