اسلام آباد: پاناما لیکس کیس کی تحقیقات کے لیے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ واجد ضیا نے اسلام آباد سے باہر سیکیورٹی کیلیے رجسٹرار سپریم کورٹ کو درخواست دیدی۔
Wajid Zia appealed for security outside Islamabad
ذرائع کے مطابق واجد ضیا کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے سیکیورٹی فراہم کرنے کیلیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے، تاہم رجسٹرار آفس کا خط موصول ہونے پر وزارت داخلہ نے واجد ضیا کی سیکیورٹی سے متعلق احکام جاری کر دیے ہیں اوراس سلسلے میں ڈی جی رینجرز کو خط لکھ دیا گیا ہے جبکہ اس ضمن میں آئی جی اسلام آباد اورکمشنرکو سیکیورٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔