مقابلے میں ڈرائیورز نے دشوار گزار ٹریک پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ، فاتح کھلاڑی نے مقررہ فاصلہ 59 اعشاریہ 7 سیکنڈز میں طے کیا
ویلز: ایسٹونیا کے اوٹ ٹانک نے ویلز کار ریلی کا شیک ڈائون مرحلہ جیت لیا ۔ ویلز میں ہونے والی کار ریلی کے شیک ڈائون سٹیج میں ڈرائیورز نے دشوار گزار ٹریک پر صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ۔ ایسٹونیا کے اوٹ ٹانک نے پھرتی دکھاتے ہوئے حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ اوٹ ٹانک مقررہ فاصلہ 59 اعشاریہ 7 سیکنڈز میں طے کر کے سرفہرست رہے ۔ برطانیہ کے کرس میکی نے بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا اور دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ آئش ڈرائیور کریگ برین تیسرے جبکہ فرانس کے سیباسٹین اوگیئر چوتھے نمبر پر رہے ۔