نیویارک ……چہل قدمی کرنے سے جسمانی فٹنس اور دیگر فوائد کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہیں مگر چہل قدمی کی عادت دماغ کو بھی روشن کردیتی ہے۔امریکہ میں ہونے والی طبی تحقیق میں ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ ہفتے میں 3 بار تیز چہل قدمی سے دماغ کی یاداشت میں اضافہ ہوتا ہے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اس عمل سے دماغ میں یاداشت زخیرہ کرنے والے حصے کا حجم بڑھتا ہے اور متعدل مقدار میں چہل قدمی ہی دماغ کو بڑھتی عمر کے اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے کافی ہے۔ماہرین کاکہنا ہے کہ اگرچہ ورزش دماغی انتشار سے لڑنے کیلئے کوئی جادوئی طریقہ نہیں تاہم تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ذہن کو تیز کرنے کا بہترین حل ضرور ہے۔