اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ پر ہر سال ٹیکس دہندگان کے کروڑوں اربوں خرچ ہوتے ہیں، قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوشین کے واک آؤٹ پر وزیر اعظم عمران خان نے تنقید کرتےہوئے کہا کہ نیب میں اپوزیشن کیخلاف مقدمات تحریک انصاف نے نہیں بنائے۔ وزیر اعظم عمران خان نے مزید لکھا کہ اپوزیشن کی اجلاس سے واک آؤٹ پر ظاہر ہوتا ہے کہ وہ صرف یہی کام کرنا چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے واک آؤٹ کے حربے ہیں تا کہ این آر او لیا جائے جا سکے۔