پیدل چلنا لاعلاج امراض کا خود ایک علاج ہے اور سب سے بڑی بات پیدل چلنا سنت نبویﷺ ہے ۔بے خوابی ،تبخیر ،گیس، دائمی قبض، دل کے امراض، موٹاپا ،بواسیر ،ہر قسم کی بادی ان سب امراض کی ایک بہت بڑی وجہ پیدل نہ چلنا ہےکیونکہ جب غذا کھا کر کرسی پر بیٹھ جاتے ہیں اور چلت پھرت ہوتی نہیں تو یہ کھائی ہوئی غذا متعفن ہوجاتی ہے اور پھر وہی غذا بجائے شفا اوربدن کا جزو بننے کےبیماری بن جاتی ہے۔ پیدل چلنا اپنی زندگی کا معمول بنائیں اور ان امراض سے نجات پائیں۔