پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، احتجاج آخری آپشن ہے۔
پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں تحریک انصاف نے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملک سے کرپشن کا خاتمہ، قانون کی حکمرانی اور انصاف کی بالادستی چاہتی ہے۔ بیروزگاری اور غربت کو ختم کرنے کیلئے کرپشن کے کینسر کو جڑ سے ختم کرنا ہو گا۔ پی ٹی آئی چاہتی ہے شفاف طریقے سے تحقیقات ہوں۔ اگر ادارے بااختیار ہوتے تو پی ٹی آئی کسی احتجاج کا حصہ نہ بنتی۔