پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا شہید بی بی کا خواب تھا، تعلیم سے بہتر معاشرہ تشکیل دینے میں مدد ملتی ہے، ایسا معاشرہ ہونا چاہیے جہاں مزدور اور مالک کے بچوں کی برابر تعلیم تک رسائی ہو۔
Want equal education for childrens of worker and landlord, Bilawal
شہید ذواالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ طلبہ کو تعلیم مکمل کرنے پر انہیں اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتاہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کی تعلیم زندگی کے ہرشعبے میں کام آتی ہے ، سیکھنے کا عمل زندگی بھر جاری رہتاہے ، میری والدہ پاکستانی قوم کے عزم اور حوصلے کا ادراک رکھتی تھیں، تعلیم آپ کے لیے سب سے بڑا ہتھیار ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھاکہ آپ اس قوم کے ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو ہیں، میرے خاندان نے دہشت گردی کا سامنا کیا ،میں جانتا ہوں یہ دکھ کیسا ہوتا ہے،میری ماں نے آمریت کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی، ہمیں نا امید نہیں ہونا چاہیے، آج وہ خواب پورا ہوتا دیکھ رہا ہوں جو بی بی نے دیکھا ۔