دونوں ملکوں کو پائیدار امن کی خاطر مزید اقدامات کرنا ہوں گے :سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات میں گفتگو
نئی دلی (یس اُردو) پاکستان بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے ۔ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب امور پر مذاکرات جاری رکھیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستانی سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری نے نئی دلی میں اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات کے دوران کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے پاکستان میں مسلسل مداخلت کا سلسلہ بند کیئے بغیر خطے میں امن کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا ۔ پاکستانی سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ مستقبل میں بھی دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا عمل جاری رکھا جائے گا ۔ انہوں نے پاکستان سے گرفتار ہونے والے را ایجنٹ اور بلوچستان اور کراچی میں ہونے والی تخریبی کارروائیوں کے حوالے سے بھارت کو پاکستانی حکومت کی تشویش سے آگاہ کیا ۔ اعزاز چودھری نے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزموں کو چھوڑنے کے حوالے سے بھی تشویش کا اظہار کیا