لاہور(ویب ڈیسک) کشمیری چائے سردیوں کی خاص سوغات ہے۔ گرما گرم کشمیری چائے سرد موسم میں توانائی کے ساتھ ساتھ حرارت بھی بخشتی ہے۔
آج ہم آپ کو کشمیری چائے بنانے کی بے حد آسان ترکیب بتا رہے ہیں۔ اجزا
سبز چائے کی پتیاں: 1 کھانے کا چمچ
لونگ: 4 عدد
دار چینی: 1 بڑا ٹکرا
چھوٹی الائچی: 4 سے 5 عدد
کھانے کا سوڈا: 1 چٹکی
نمک: 1 چٹکی
شکر: حسب ذائقہ
دودھ: 1 کلو
پانی: 4 کپ
بادام اور پستہ: حسب ذائقہ
ترکیب
ایک بڑے سوس پین میں پانی ڈالیں۔
اس کے بعد اس میں سبز چائے کی پتیاں، لونگ، دار چینی، الائچی اور نمک ڈال کر ابال لیں۔
جب پانی ابلنے لگے تو اس میں سوڈا ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں، یہاں تک کہ پانی کا رنگ سرخ ہو جائے۔
اب اس کو اتنا پکائیں کہ پانی خشک ہو کر ایک پیالی رہ جائے۔
اس کے بعد اس میں دودھ اور چینی شامل کر کے پکائیں اور بادام اور پستے پیس کر اس میں شامل کردیں۔