گھوٹکی کے علاقے ڈہرکی کے قریب نہر میں ڈوبنے والی بچی کی ماں کو اب تک نہیں نکالا جاسکا،خاتون کو نکالنے کےلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے
پولیس کے مطابق ڈہرکی کے قریب رینی نہر میں کھیلتے ہوئے ایک بچی ڈوب گئی، جسے بچانے کےلیے ماں اور بہن نے بھی نہر میں چھلانگ لگادی۔
ریسکیو اہلکاروں نے دونوں لڑکیوں کی لاشیں نکال لیں لیکن ماں کو اب تک نہیں نکالا جاسکاہے