ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)سیدوالا واپڈا ٹیم نے چھاپہ مار کر منتخب چےئرمین یونین کونسل کی زرعی زمینوں میں نصب تین ٹیوب ویلوں کی ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری پکڑ لی ۔تفصیلات کے مطابق ایکسین واپڈا ننکانہ صاحب کی ہدایت پر سب ڈویژن سیدوالا کے سرویلینس ٹیم کے انچارج میٹر انسپکٹر محمد ایوب لائن سپر ٹنڈنٹ محمد عثمان اسسٹنٹ لائن مین محمد اکرم پر مشتمل چیکنگ ٹیم نے سیدوالا کے قریبی گاؤں لودی والا کے رہائشی چےئرمین یونین کونسل شاہ بلاول رائے منشاء کی زرعی زمینوں میں تین زرعی ٹیوب ویل ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کر کے چلائے جا رہے تھے پکڑ لیے معلوم ہو اہے کہ چیئرمین رائے منشاء کے تینوں ٹیوب ویلوں کے تھری فیز میٹر عرصہ دراز سے ڈی سی او ہونے کے باعث محکمہ واپڈا نے اتار رکھے ہیں اور وہ بااثر ہونے کی وجہ سے سرے عام بجلی چوری کر کے اپنے ٹیوب ویل مسلسل چلا رہا تھا ۔رائے محمد منشاء خود کو مقامی ایم این اے ڈاکٹر شذرہ منصب کا کارے خاص کہلواتا ہے ۔سیاسی اثر ورسوخ کے سبب بجلی چوری کے معاملہ کو دبایا جانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔دریں اثناء ایس ڈی او واپڈاسب ڈویژن سیدوالا نے مقامی صحافیوں کو بذریعہ ٹیلی فون (نمبر 0347001167) موقف دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم نے رائے محمد منشاء کی زرعی زمینوں کے ٹیوب ویلوں پر بجلی چوری پکڑی ہے اور انشااللہ بغیر کسی دباؤ کے بجلی چور خواہ کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو کاروائی ضرور ہوگی۔