ٹنڈوآدم (رپورٹ*کامران انصاری)ٹنڈوآدم جوہرآباد کے علاقہ بسم اللہ کالونی کا بجلی کا ٹرانسفارمر چار ورز گزر جانے کے باوجود تبدیل نہیں ہوا علاقہ مکین سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم کے علاقہ بنگلہ روڈ جوہر آباد کے علاقہ بسم اللہ کالونی کا بجلی کا ٹرانسفارمر چار روز قبل جل گیا تھا جوکہ آج چار روز گزر جانے کے باوجود تبدیل نہیں ہوسکا گھروں ،اور مساجد میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے اس کے علاوہ شدید گرمی میں روضہ دار اور معصوم بچے بلبلا اٹھے علاقہ مکینوں کا کہناہے کہ حیسکو سب ڈویژن ٹو کے افسران اور اہلکاروں کی غفلت اور لا پرواہی کی وجہ سے متعلقہ ٹرانسفارمر دس روز میں تیسری مرتبہ جل چکا ہے کیونکہ واپڈا اہلکاروں نے افسران کے آشیرباد سے درجنوں غیر قانونی کنڈا کنکشن لگا رکھے ہیں اور ہر بار واپڈا اہلکاروں اور افسران ہم سے رشوت لے کر ٹرانسفارمر بنا کر لگا تے ہیں اس بار بھی ٹنڈوآدم حیسکو ٹو کے افسران اور اہلکاروں نے چائے پانی کے طور پر ہم سے ہزاروں روپے رشوت لی ہے مگر چار روز گزر جانے کے باوجود بسم اللہ کالونی کا ٹرانسفارمر تبدیل نہیں ہوا اس لئے ہم علاقہ مکین بالا حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ حیسکو سب ڈویژن ٹو کے راشی افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرے اور ہمارے علاقہ بسم اللہ کالونی کا ٹرانسفارمر فل فور تبدیل کیا جائے تاکہ ہم رمضان کے مہینے میں اس اذیت سے نجات حاصل کر سکیں*
ٹنڈوآدم (رپورٹ*کامران انصاری) ٹنڈوآدم ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ساتھ گدا گروں کی بھر مار ہر طرف سدائیں سنائی دینے لگیں تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان کے آتے ہی شہر بھر میں ہر جگہ گلی محلوں ،سڑکوں،بازاروں مارکیٹوں، بس اسٹینڈز ،ریلوے اسٹیشنز پر ہر جگہ مرد ،خواتین اور بچے گداگر ٹولیوں کی شکل میں نظر آتے اور سدائیں لگاتے دکھائی دینے لگے جو نہ شہر میں ماہ رمضان کا بابرکت مہینہ کی شروعات ہوتے ہی یہ گداگر شہروں اور گنجان آبادی والے علاقوں کا رخ کر لیتے ہیں اورباقاعدہ علاقے بانٹ کر بھیک مانگتے ہیں
* رپورٹ*کامران انصاری