پاکستان کرکٹ بورڈ میں کیا ہو رہا ہے علیحدہ ہو جانے والے وقار یونس کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ سابق کوچ نے مختصر دورانیے کے لیے کوچ کی تعیناتی کو غلط فیصلہ قرار دے دیا۔
لاہور: (یس اُردو) پاکستان کرکٹ کے میدان سے ایوان میں کھیل کر آؤٹ ہونے والے وقار یونس اب سوشل میڈیا پر کھیل رہے ہیں ۔ سابق ہیڈ کوچ نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ قومی ٹیم کے لیے مختصر مدت کا کوچ لانا غلط فیصلہ ہے ۔ حکام کو اس فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے کیونکہ دورہ انگلینڈ میں ابھی بہت وقت ہے مستقبل کو سامنے رکھ کر مضبوط بنیادوں پر حکمت عملی بنانا ہو گی ۔