تحریر: وقارانساء
انسان کی شخصیت کا پتہ ھمیشہ گفتگو سے لگایا جاتا ہے کچھ وقت اگرمل کر گزارا جائے تو شخصیت کے کئی پہلو کھل کر سامنے آتے ہیں آج آپ پڑھیے کہ شخصیت کا اندازہ کئی اور باتوں سے بھی لگایا جاسکتا ہے۔
(لکھنے کے انداز سے)
صاف اور اچھی طرح بنےہوئے الفاظ لکھنے والا محتاط طبیعت کا مالک ہوتاہے
الجھی ہوئی تحریر لکھنے والا جسے پڑھنے میں دقت پیش آئے تو سمجھئےیہ شخص متعدد خیالات میں الجھا ہوا ہے یہ اپنا کام دوسرے سے کرواتا ہے –اور پریشان زندگی گزارتا ہے الفاظ پر توجہ دینے والا شخص بہت محتاط ہوتاہے – اس کی یاداشت اچھی ہوتی ہے جان بوجھ کر تحریر سجانے والے تو جہ چاہتے ہیں اور لوگوں میں مقبول ہونا پسند کرتے ہیں ان مین انا پسندی کا مادہ ہوتا ہے لفظوں کےدرمیان فاصلہ چھوڑنے والے بہترین قوت فیصلہ کے مالک ہوتے ہیں کم فاصلہ چھوڑنے والے تنگ نظر اور کنجوس ہوتے ہیں بڑے حروف لکھنے والا بہت شفیق ہوتا ہے نوکیلے حروف والی تحریر لکھنے والا خیال اور عمل میی آزادی پسند ہوتا ہے۔
(بولنے کے انداز سے)
دھیمے لہجے میں بات کرنے والے لوگ بےحد خود اعتماد ہوتے ہیں انہیں اپنی صلاحیتوں پر بھر پور اعتماد ہوتاہے بے حد ٹھنڈے مزاج کے مالک ہوتے ہیں تیز تیز بولنے والے ہر کام تیزرفتاری سے کرتے ہیں جلد بازہوتے ہیں- دوسروں پربہت جلد اعتماد کر لیتے ہیں بے حد محنتی ہوتے ہیں اور بعض اوقات جلد بازی میں مار کھاتے ہیں رک رک کر گفتگو کرنے والے بہت محتاط ہوتے ہیں- اپنی ذات کے خول میں بند رہتے ہیں- اور دوسروں کے سامنے نہ آتے میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔
(چلنے کے انداز سے)
جو خواتین آھستہ چلتی ہیں اور گردوپیش سے بے خبر ہوجاتی ہیں ایسی خواتین کو زندگی سے کوئی دلچسپی نہیں ہوتی –ذہین ہوتی ہیں –حلقہ احباب مختصر ہوتاہے جو خواتین چلتے ہوئے اپنی رفتار بدلتی رہتی ہیں اور لاپرواہی کے باوجود اچھا کام کر لیتی ہیں تیزچلنے والی خواتین خوش اخلاق ہوتی ہیں جو خواتین چلتے ہوئے گردن ايک طرف کر لیتی ہیں-وہ دوسرون کی توجہ کا مرگز بننا چاہتی ہیں- حسن پرست بھی ہوتی ہیں اور نئے علوم سے لگاؤ رکھتی ہیں جو خواتین سیدھا چلتی ہیں اور گردن اٹھی ہوئی ہو وہ رومان پسند ہوتی ہیں حالات حاضرہ سے رغبت رکھتی ہیں جو خواتین پاؤں جوڑ کر چلتی ہیں نہایت روشن خیال ہوتی ہیں گھریلو ماحول خوشگوار رکھتی ہیں۔
تحریر: وقارانساء