پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے وکٹ کیپر کامران اکمل کو ٹیم میں کھلانے پر کڑی تنقید کی ہے ۔ وقار یونس کا کہنا ہے کہ ایسے کرکٹر کوکھلایا جا رہا ہے جو کیپنگ گلوز کے بغیر میدان میں نہیں اترتا ۔
Waqar younus criticized on Kamran Akmal playing
ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار پرفارمنس پر وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کو دورہ ویسٹ انڈیز میں مختصر دورانیےکی کرکٹ کے لیےٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ وہ ٹیم میں بحیثیت بیٹسمین کھیل رہے ہیں ۔ سابق کوچ نے پی سی بی کے اس فیصلے کو آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔ وقار یونس کا کہنا ہے کہ 35 سال کے کرکٹر کو کھلانے کا فیصلہ عجیب و غریب ہے ۔ ایسے کھلاڑیوں کو کھلانے کی کوئی منطق نہیں ہے ۔ یہ فیصلے آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے جانے والے ہیں۔