counter easy hit

امپائروں کےفیصلےہمارےحق میں نہیں رہے:وقاریونس

 Waqar

Waqar

ڈھاکا……بنگلادیش نے پاکستان کوشکست دےکر ایشیاء کپ کی دوڑسےباہرکردیا۔اس حوالے سے ہیڈکوچ وقاریونس نے آبدیدہ آنکھوں سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امپائروں کےفیصلےہمارےحق میں نہیں رہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ سلیکشن کے حوالے سے کسی کو الزام نہیں دیں گے،جو کھلاڑی دئیے گئے انہی کے ساتھ کھیلنا تھا، ٹیم مجموعی طور پر برا کھیلی،امپائرز کے فیصلے ہمارے حق میں نہیں رہے ،ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں تبدیلی کرنا میرے بس میں نہیں کھلاڑیوں کی کارکردگی الیکشن کمیٹی کے سامنے ہے۔ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ بنگلادیشی ٹیم اپنےملک میں ہمیشہ اچھا کھیلتی ہے،ہماری ٹیم نےبری بیٹنگ کی، پہلے 10اوورز نے فرق ڈالا، 160سے170رنز بنائے جاسکتے تھے،پچز مددگار ثابت نہیں ہوئیں، تمام ٹیمیں پہلے6اوورز میں مشکلات میں رہیں،بعد ازاں ہیڈکوچ وقاریونس ہوٹل پہنچنے پر کھلاڑیوں اور خاص طور پر بلےبازوں پر برس پڑے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے سے زیادہ اور کیا مایوس کرو گے؟کیا کیا آپ کو نہیں بتایا لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی،آپ بتائیں سمجھانے میں کہاں کمی رہُ گئی ہے ؟کوچُز کا ہی نہیں تو ملک اور قوم کا ہی خیال رکھ لیں ، قوم کی نظریں آپ پر ہیں اور آپ انہیں مایوس کر رہے ہیں۔وقار یونس نےصفر پر آؤٹ ہوئے کپتان شاہدآفریدی کو مخاطب تک نہ کیا