نیویارک : جنگی خونریزی سے بھرپور نئی ہالی وڈایکشن ڈرامہ فلم” بِیسٹس آف نو نیشن” کاسنسنی خیزٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
ہدایتکار و رائٹرکیری فوکو ناگا کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک سیاہ فام افریقی لڑکے کے گرد گھومتی ہے جس کے باپ کوباغی جان سے مار دیتے ہیں جس کے بعد بدلے کے غرض سے یہ لڑکا باغی جنگجوؤں کے گروہ کا حصہ بن جاتا ہے۔
بیسٹ سیلنگ ناول سے ماخوذ اس فلم کو ایمی کوفمین اور ریوا مارکر نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں اداکار ادریس ایلبا، ایما ایبریز، گریس نارٹے، ڈیوڈ ڈونٹو اور اوپے یمی شامل ہیں۔
6 ملین ڈالرلاگت سے مکمل ہونیوالی دل دہلا دینے والے مناظر کی عکاسی کرتی یہ ایکشن ڈرامہ رواں سال 16 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔