counter easy hit

دہشتگردی کیخلاف جنگ ابھی تک ختم نہیں ہوئی :چودھری نثار علی خان

War on terror is not over yet: Ch Nisar

War on terror is not over yet: Ch Nisar

دہشتگرد سرحد پار بھاگ رہے ہیں اور موقع کی تلاش میں ہیں ، آج اسلام آباد میں کسی غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کا کوئی اہلکار نہیں: قومی اسمبلی میں خطاب
اسلام آباد (یس اُردو) چودھری نثار نے قومی اسمبلی میں بات کرتے ہوئے کہا ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ ختم نہیں ہوئی ، دہشت گرد سرحد پار بھاگ رہے ہیں اور موقع کی تلاش میں ہیں ، آج اسلام آباد میں کسی غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کا کوئی اہلکار نہیں ،
جوائنٹ انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ دو تین ماہ میں کام شروع کر دے گا ۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ وزارت داخلہ کا کام کرپشن روکنا نہیں ۔ یہ کام نیب کا ہے ، وزیر داخلہ نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیز اور وزارت داخلہ نے انسداد دہشتگردی میں بہترین کام کیا ۔ پہلے ہر ہفتے بم دھماکے ہوتے تھے اب مہینوں نہیں ہوتے ۔دہشتگردی کے خلاف جنگ ختم نہیں ہوئی، دہشت گرد سرحد پار جا چھپے ہیں ۔ چوہدری نثار نے وزارت داخلہ اور نادار کی کارکردگی کی تعریف کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ آن لائن پاسپورٹ کا اجرا ء جنوری سے شروع کیا جائے گا ۔وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ جوائنٹ انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ دو تین ماہ میں کام شروع کر دے گا ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ اب اسلام آباد میں کسی غیر ملکی انٹیلی جنس کا اہلکار موجود نہیں ہے ۔