لاہور : پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہےکہ جنگ ستمبر پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن باب ہے۔
پاک افواج نے جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا۔ یوم دفاع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ 65ء کی جنگ میں پاک افواج نے دفاع وطن کی جنگ میں جرات و شجاعت اور جانبازی کی لازوال داستانیں رقم کیں۔پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔
کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، انہوں نے کہا کہ پاک افواج کے افسر اور جوان دہشت گردی کیخلاف بہادری کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ۔شہباز شریف نے کہا کہ جنگ ستمبر میں قوم نے جس وحدت اور اتحاد کا عملی ثبوت دیا ،آج پھر اسی جذبے کی ضرورت ہے۔