ننکانہ صاحب(عبدالغفار چوہدری) واربرٹن میں چوروں اور ڈکیتوں کی یلغار، غلہ منڈی نگینہ مسجد کے امام کو چوروں نے گن پوائنٹ پر یر غمال بنا کر گھریلوں سامان لے کر رفو چکر ہو گئے 15کال پر پولیس تا خیر سے آئی ۔تفصیلات کے مطابق غلہ منڈی واربرٹن میں چوروں نے امام مسجد قاری غلام مصطفی اور خادم مسجد باباعبدالحمید نے تہجد کے ٹائم پر نماز پڑھتے ہوئے ہاتھ پاؤں باندھ کر پسٹل کی نوک پر گھر کی جامعہ تلاشی لی اور جب گھر سے کچھ برآمد نہ ہوا ،تو ضرورت مند چور امام کا گھریلو سامان بسترے ،رضائیاں اور کھانے پینے کی چیزے لے کر فرار ہو گئے۔ جس کی مالیت 15000روپے تھی۔ جس پر امام مسجد نے 15پولیس کو کال کی لیکن پولیس اپنی پرانی روایات برقرار رکھتے ہوئے لیٹ آئی ۔ لیکن چور اپنا کام مکمل کر چکے تھے۔ اہل علاقہ کے لوگوں نے تھانہ واربرٹن میں تحریری درخواست جمع کروائی ۔اور چوروں کو فلفور پکڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔