سورج سندھ والوں کا امتحان لینے لگا، کراچی میں گرم ہواؤں کا راج ہے ، درجہ حرارت 41 ڈگری تک پہنچ گیا۔
Warm winds in Karachi, the temperature was upto 41 degrees
عبدالرشید کے مطابق درجہ حرارت کو قابو رکھنے والی سمندری ہوائیں معمول کے مطابق نہیں چل رہیں جس کی وجہ سے کراچی میں گرمی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ حکمۂ موسمیات نے جمعرات سے موسم میں بہتری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ حیدرآباد، نواب شاہ، لاڑکانہ، سکھر اور بدین میں جھلسادینے والی گرمی ہے۔ دادو اور چھور میں پارہ 45 ڈگری تک جاپہنچا۔ جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے کئی حصوں میں بھی شدید گرمی ہوگئی۔ ماہرین نے لوگوں کو گرمی سے بچنے کےلیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی۔