نئی دہلی : جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے دائود ابراہیم اور حافظ سعید کیخلاف پاکستان میں مختصر فوجی آپریشن عندیا دیدیا، بھارتی وزیر اطلاعات راجیوردھن سنگھ راٹھور کا کہنا ہے کہ بھارت دائود ابراہیم اور حافظ سعید کو پکڑنے کیلئے پاکستان میں سپیشل آپریشن کر سکتا ہے۔
بھارتی وزیر اطلاعات نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت دائود ابراہیم اور حافظ سعید کو پکڑنے کیلئے پاکستان میں سپیشل آپریشن کر سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت اپنے دشمنوں کو پکڑنے کے لیے ہمیشہ تیار رہتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بھارت کے دشمن کو کبھی یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ ہم ان کے متعلق کچھ منصوبہ بندی نہیں کر رہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم ممبئی حملوں کے ملزموں کے خلاف حکمت عملی بنا رہے ہیں جس کا پہلے اعلان نہیں کرنا چاہئے۔