سڈنی: آسٹریلوی اوپنرڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کرکٹ تاریخ کی دوسری تیز ترین نصف سنچری بنا دی۔
ڈیوڈ وارنر نے یہ اعزاز پاکستان کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں حاصل کیا، وارنر نے 50 رنز کی تکمیل کے لئے صرف
Warner made the second fastest half century in test cricket
23 گیندوں کا استعمال کیا، انہوں نے یاسر شاہ کو چھکا لگا کر ففٹی بنائی، اس دوران 7 چوکے اور3 چھکے کھیل پر ان کی مکمل دسترس کا ثبوت تھے۔پاکستانی کپتان مصباح الحق 21 بالز پر ففٹی کے ساتھ ورلڈ ریکارڈ کے حامل ہیں، انہوں نے 2014-15 کے آسٹریلیا سے ابوظبی ٹیسٹ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔