گرفتاری کے بعد معلوم ہوا کہ پیزا کے شوقین اس ڈاکو کی ریوالور بھی جعلی ہے ۔
پیرس: پیسوں کی ٍڈکیتی یا چوری کرنا تو پرانی بات ہوگئی۔ فرانس میں ایک انوکھا ڈاکو پیزا شاپ پر جا پہنچا جہاں اس نے ریوالور دکھاتے ہوئے پیزا کا مطالبہ کر ڈالا۔فرانس کے شہر لیون میں ڈکیتی کی یہ انوکھی واردات ہوئی جہاں نشے میں دھت ایک مسلح شخص مشہور بین الاقوامی پیزا ہاؤس میں گھس گیا۔مسلح شخص نے اسلحہ کے زور پر عملے کو یرغمال بنا کر تازہ پیزا بنانے کی فرمائش کر ڈالی۔
واردات کے بعد ملزم کے بھاگنے کا انداز بھی انوکھا تھا جب اس نے سائیکل پر بھاگنے کی کوشش کی، جس کو پولیس نے بآسانی ناکام بنا دیا۔گرفتاری کے بعد معلوم ہوا کہ پیزا کے شوقین اس ڈاکو کی ریوالور بھی جعلی ہے ۔