طبی ماہرین کے مطابق بے قاعدہ نیند یا نیند کے اوقات میں تبدیلی سے کینسر کا مرض لاحق ہو سکتا ہے۔
لندن: (یس اُردو) جدید تحقیق کے مطابق شفٹوں میں کام کرنے والے افراد اور فضائی میزبانوں میں عام لوگوں کے مقابلے میں کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جسم کے اندرونی ربط یا جسمانی اوقاتِ کار بار بار تبدیل ہونے سے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ محقیقن کے مطابق چھاتی کے کینسر میں عموماً 50 ہفتے کے بعد رسولی بنتی ہے لیکن بے باقاعدگی سے سونے یا نیند کے اوقات میں تبدیلی سے رسولی آٹھ ہفتے پہلے ظاہر ہونے لگتی ہے۔