گجرات(صغیراحمدقمر)سیشن جج گجرات سید خورشید انور رضوی نے قتل کیس میں سزا یافتہ سزائے موت کے قیدی مجرم محمد ارشد آف ملک پور جٹاں کے دوبارہ ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے۔ مجرم کو 2مئی کو ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا مجرم نے2001میں اپنی ساس تسلیم اختر کو بذریعہ فائرنگ قتل کیا تھا مجرم کے اس سے قبل14اپریل کو بھی ڈیتھ وارنٹ جاری کئے گئے تھے مگر راضی نامہ کی بابت سزائے موت پر عملدآمد نہ ہوسکا اب مقتولہ کے ورثاء نے اپنے بیان حلفی جات عدالت میں جمع کرادیئے ہیں کہ ہمارا کوئی راضی نامہ مقتول کیساتھ نہ ہواہے۔