لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)سیدابراہم کی رہائشی خواتین کے پرس سے رقم چراتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی کوجانے والی جیب تراش خاتون کو پولیس نے رہاکردیا، اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ اتوارکو نواحی گاؤں سیدابراہم کی رہائشی خواتین بینک سے رقم نکلواکر بازارمیں خریداری کررہی تھی کہ ایک جیب تراش نے خاتون نے ان کے پرس کی زپ کھول کرپیسے نکالنے کی کوشش کی اسی دوران علم ہوجانے پرخواتین نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑکربعدمیں حوالہ پولیس کیا،اطلاع ملنے پر جب صحافیوں نے تھانہ سٹی لالہ موسیٰ رابطہ کیاتو ڈیوٹی پرموجوداہلکارنے بتایاکہ ملزمہ اور مدعی پارٹی میں کمپرومائزہوگیاہے۔