counter easy hit

صدر منتخب ہوکر تارکین وطن کی آمد کا سلسلہ بند کر دوں گا :ٹرمپ

Was elected President, I will stop the influx of immigrants: Trump

Was elected President, I will stop the influx of immigrants: Trump

انتخابات میں کامیابی کے بعد امریکی عوام کی زندگیوں کو خطرے سے دوچار نہیں ہونے دوں گا :ری پبلکن صدارتی امیدوار

واشنگٹن : ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ صدر منتخب ہوا تو تارکین وطن کی امریکا آمد بند کر دوں گا ۔ ادھر امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ مشیل کا کہنا ہے کہ ہلیری اوباما اور بل سے بھی بہتر صدر ثابت ہونگی ۔ امریکی ریاست اوہائیو میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ صدر بننے کی صورت میں وہ امریکی عوام کی زندگیوں کو خطرات سے دوچار نہیں ہونے دیں گے اور دہشت گردی کا شکار ممالک سے لوگوں کے امریکا امیگریشن کا پروگرام معطل کردیں گے ۔ ادھر امریکی خاتون اول مشیل اوباما نے شمالی کیرولائنا میں پہلی بار ہلیری کلنٹن کے ساتھ انتخابی ریلی میں شرکت کی ۔ مشیل اوباما نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹرز ابتدائی ووٹنگ کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں ۔ خاتون اول نے ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ دھاندلی کا شور مچا رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہلیری اوباما اور بل کلنٹن سے بھی بہتر صدر ثابت ہوں گی ۔ ادھر لاس اینجلس میں واک آف فیم سے ڈونلڈ ٹرمپ کا ستارہ توڑنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website