عراق کا کہنا ہے کہ دولت اسلامیہ کوشکست دیتے ہوئے عراقی فورسز پہلی بار موصل کے مضافاتی علاقوں میں داخل ہو گئی ہیں، فوج کے ایلیٹ کمانڈوز نے شہر کے مشرقی حصے پر حملہ کر کے کوکجلی میں واقع سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت پر قبضہ کر لیا ہے۔
عراقی فوج کا کہنا ہے کہ فوجیں جنوب مشرقی علاقے جدیدتالمفتی میں پیش قدمی کر رہی ہیں۔
وزیراعظم حیدر العبادی نے سرکاری ٹی وی پر ایک بیان میں کہا ہے کہ موصل میں 3 ہزار سے5 ہزار شدت پسند موجود ہیں اور داعش کے پاس اب اور کوئی راستہ نہیں ہے، انھیں ہتھیار ڈالنے ہوں گے یا مرنا ہوگا۔
دوسری جانب مغربی میڈیا کا کہنا ہے کہ عراقی افواج کو موصل میں سخت مزاحمت کا سامنا ہے اورداعش کے جنگجو عراقی افواج پر راکٹوں سے حملے کر رہے ہیں ۔
موصل عراق میں داعش کا آخری گڑھ ہے اور اس نے 2014 ءمیں اس شہر پر قبضہ کیا تھا۔