واشنگٹن: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکا کے نائب صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی ۔جنرل راحیل شریف اور جو بائیڈن کی ملاقات وائٹ ہاوس میں ہوئی ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورت حال پرگفتگو کی گئی۔
اس سے پہلے آرمی چیف نے کیپٹل ہل میں امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز اور انٹیلے جنس کمیٹیوں کے ارکان سے ملاقاتیں کیں۔
جنرل راحیل شریف نے دونوں کمیٹیوں کے ارکان کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔بعد میں آرمی چیف کےاعزازمیں امریکامیں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کی جانب سےعشائیہ دیا گیا۔