واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر اوباما نے کہا ہے کہ دہشت گردی کےکسی بھی واقعے کے خلاف مکمل تیار ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں فرانسیسی عوام کےساتھ ہیں، تحقیقات میں تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ صرف پیرس یا فرانس کے لوگوں کے ہی نہیں یہ انسانیت اور عالمی اقدار کے خلاف حملہ ہے۔