کراچی……..کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کی 23 مقدمات میں عبوری ضمانت منظورکرلی۔
ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر اپنے خلاف درج مقدمات میں ضمانت کے لیے کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔ وسیم اختر کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں 28 مختلف مقدمات درج ہیں جن میں سے 23 مقدمات اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے الزام میں درج کیے گئے ہیں۔
عدالت نے وسیم اختر کی چار مقدمات میں ،10،10 ہزار روپے،17 مقدمات میں 20، 20 ہزار جبکہ دو مقدمات میں 2، 2 لاکھ روپے میں 12 فروری تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اخترکا کہنا تھا کہ ان کے خلاف درج تمام مقدمات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔