کراچی: سابق قومی کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا پاکستانوں کھانوں کی ہی نہیں اس کے کلچر کی بھی مداح ہیں جو ہمیشہ اس ملک میں قیام کرنا چاہتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ وسیم اکرم کے ساتھ کئی سال سے کراچی میں مقیم ہیں۔
ٹوئٹر پر کسی شخص نے شنیرا اکرم سے سوال کیا کہ وہ نو سال کے بعد پاکستان آ رہا ہے لہٰذا کیا وہ کچھ ریسٹورنٹس کے نام اور ایسے مقامات بتا سکتی ہیں جہاں گھومنے کیلئے جا سکتے ہیں۔ شنیرا اکرم نے جوابی ٹوئٹ میں بڑے اطمینان کے ساتھ لکھا کہ بالکل بھی فکر نہ کریں ، پاکستان پہنچ کر آپ کو کم از کم ایک چیز کی قطعی پریشانی نہیں ہو گی اور وہ ہیں پاکستانی کھانے جبکہ اس کے ساتھ یہاں کی ہر چیز بہترین ہے۔