لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) ٹی ایم اے افسران اورسیاسی شخصیات کی ناقص منصوبہ بندی سے شہری آلودہ اور جان لیواپانی پینے پرمجبور،لالہ موسیٰ میں ٹی ایم اے نے سیاسی شخصیات کے کہنے پرصاف پانی کی فراہمی کیلئے 10سے زیادہ ٹربائینیں نصب کی،جوکہ عوام کو صاف پانی فراہم کررہی ہیں،لیکن ٹربائنوں کی تنصیب کے باوجودعوام پینے کے صاف پانی کی سہولت سے محروم ہیں،جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ لالہ موسیٰ میں واٹرسپلائی کے پائپ 1960کی دہائی میں ڈالے گئے تھے جو ناکارہ اور زنگ آلودہ ہوچکے ہیں،صارفین کے لگوائے گئے کنکشن بھی گلیوں کی تعمیراور گلیاں اونچی ہونے کی وجہ سے نالیوں میں آچکے ہیں،اور ان پائپوں کے لیک ہونے کی وجہ سے لوگ نالیوں کا گندہ پانی پینے پرمجبورہوچکے ہیں،ذرائع کے مطابق ایک بارپھرلالہ موسیٰ میں مزید واٹرسپلائی ٹربائنیں نصب کی جارہی ہیں لیکن واٹرسپلائی کے نوسیدہ پائپ تبدیل کرنے کا کوئی منصوبہ زیرغورنہیں ہے،اس بارے میں حکام کا کہناہے کہ پائپ لائن تبدیل کرنے کیلئے گلیوں کی وسیع پیمانے پراکھاڑپچھاڑکرنی پڑے گی اس کے بعدتعمیرومرمت کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈزدرکارہونگے،جس بناء پر پائپوں کی تبدیلی ممکن نہیں ہے ،اور لوگ اسی طرح آلودہ پانی پیتے رہیں گے۔