دبئی(یس اردو نیوز)خواجہ آصف نے اپنے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہوں کی تردید کر دی ہے -وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ دبئی شادی میں شرکت کیلئے آیا ہوں،کل انشاءاللہ پاکستان میں ہوں گا۔تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ دبئی شادی میں شرکت کیلئے آیا ہوں،کل انشاءاللہ پاکستان میں ہوں گا،ان کا یہ ذاتی دورہ ہے ۔
واضح رہے کہ کل وفاقی وزیر دفاع خواجہ اآصف نے نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام نیا پاکستان میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی جائیگی اور اس کے جواز کے طور پر انہوں نے وہی سنی سنائی کہانی دہرائی کہ وہ پروفیشنل ہیں ۔ نشان حیدر کے امین ہیں نیک نامی کا خیال رکھیں گے وغیرہ وغیرہ اور آج ہی صبح وہ دو روزہ دورہ پر اپنے خاندان کے افراد کے ہمراہ دوبئی روانہ ہوگئے ہیں اور امکان ہے کہ وہ وہاں جا کر اپنا استعفیٰ بھجوائیں گے یاد رہے کہ قومی سلامتی کے اجلاس میں ہونے والی گفتگو لیک ہوئی تھی جس کے بعد پوری دنیا میں قومی سلامتی کے اداروں کی جگ ہنسائی ہوئی چہ مگوئیاں تھیں کہ خبر لیک کرنے والے افسران کو عہدوں سے ہٹادیا جائے گا یہی وجہ ہے کہ اآج پرویز رشید نے حکومت کے کہنے پر اپنے عہدے سے استفعی دے دیا