ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)پانی ، بجلی اور گندم چوری کرنیوالوں کے خلاف مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق بگا چک کا چوہدری محمد اکرم مین تاروں پر کنڈے لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جبکہ ملزم واپڈا کے عملہ کو جھل دیکر فرار ہوگیا مقدمہ درج، عوامی شکایت پر ایس ڈی او نوید اکبر نے پیٹرے والی گاؤں کے زمیندار رائے منظور کو نہر سے پائپ لگا کر پانی چوری کرنے پر تھانہ صدر ننکانہ میں مقدمہ درج کروادیاعلاوہ ازیں تھانہ صدر ننکانہ کے گاؤں پدی پور کی محنت کش خاتون سکینہ بی بی 20من گندم کھیلان سے ہی گاؤں کے ہی محمد اشرف ، نصر اللہ عرف نکو ، ظفر اللہ اور علی رضا نے چوری کرلی مقدمات درج۔