سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے پانی بحران، خارجہ اور دہشت گردی سے نمٹنے کہ پالیسی پر اظہار خیال کردیا ۔
پی پی 173 لاہور سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران مریم نوازشریف سے پوچھا گیا کہ وہ منتخب ہونے کے بعد پانی کے بحران سے کیسے نمٹیں گی؟اس پر مریم نوازنے کہا کہ پانی محفوظ کرنے کیلئے ڈیمز بننے چاہئیں ۔
ان سے استفسار کیا گیا کہ بھارت اور افغانستان سے خارجہ پالیسی کو کس تناظر میں دیکھتی ہیں؟اس پر مریم نواز نے کہا کہ خارجہ پالیسی بنانا پارلیمنٹ کا کام ہے ۔
اس موقع پر ان سے کہا گیا کہ بتائیں دہشت گردی سے متعلق آپ کی کیا پالیسی ہوگی؟اس پر سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف تمام سیاسی جماعتیں،پارلیمنٹ اورپوری قوم کھڑی ہے۔
نوازشریف اور مریم نواز کی کل متوقع لندن روانگی کے پیش نظر انہیں این اے 127 کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کےلئے حاضری سے استثنا مل گیا ۔