اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پانی کے ذخائر نہ بنا کر ہر سال لاکھوں افراد کو سیلاب کےرحم وکرم پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔
ن لیگ اور پی پی کی حکومتی غفلت کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔ انہوں نے کے پی کے حکومت کو سیلاب سے بچنے کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت دینے ہوئے کہا کہ امدادی سامان کی بروقت ترسیل کے نظام کو بہتر کیا جائے۔
ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت چترال سمیت دیگر علاقوں میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کرے، شہریوں کو محفوظ بنانے کے لیے پیشگی انتظامات کیے جائیں۔