counter easy hit

ننکانہ کے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی صفائی کا ٹھیکہ منظور نظر ٹھیکیدار کو دیدیا گیا

water treatment

water treatment

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ننکانہ کے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی صفائی کا ٹھیکہ منظور نظر ٹھیکیدار کو دیدیا گیا پانی کا پریشر اور صفائی ٹھیک نہ ہونے پر اے ڈی سی کی کاروائی ۔تفصیلات کے مطابق دو لاکھ کی آبادی والے شہر ننکانہ میں ایک ہی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ جو کہ ہسپتال روڈ پر واقع ہے جہاں سے علاقہ بھر کی غریب آبادی پانی لیتی ہے ایک ماہ قبل اس پلانٹ سے پانی کے پریشر کوٹھیک کرنے اور اس کی صفائی کیلئے منظور نظر ٹھیکیدار کو 50ہزار کا ٹھیکہ دیدیا گیا ٹھیکیدار نے نہ تو صفائی کی اور نہ ہی فلٹر تبدیل کروائے گزشتہ روز پانی بند ہونے پر اہل محلہ نے احتجاج شروع کردیا صحافیوں کی نشاندہی اور اطلاع پر اے ڈی سی ننکانہ ڈاکٹر شاہ زیب حسنین نے موقع پر جا کر پلانٹ کی صفائی کرواتے ہوئے فلٹر تبدیل کروائے جس سے پانی کی دستیابی ممکن ہوسکی جس پر اہل محلہ نے اے ڈی سی اور ڈی سی او ننکانہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔