جرمن ماہرین کا کہنا ہے چہرے کی جھریوں کو نمایاں ہونے سے روکنے کے لئے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔
برلن: (یس اُردو) جرمنی کے صارفین کے تحفظ سے متعلق میگزین ٹیسٹ نے ایک تازہ ترین رپورٹ شائع کی ہے۔ جس میں جلد کی حفاظت کے لئے دلچسپ حقائق دیئے گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جلد کی تروتازگی برقرار رکھنے کے لئے روزانہ کم از کم ڈیڑھ لیٹر پانی پیئیں اور پھلوں اور سبزیوں کا خوب استعمال کریں کیونکہ یہ جھریوں کو نمایاں نہیں ہونے دیتے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جلد کی حفاظت کے لئے بنی کریم اور لوشن میں کیمیائی مادے ہوتے ہیں جن کے سائیڈ افیکٹ ہو سکتے ہیں۔