counter easy hit

جولائی 5 سن 1977، پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن جب شہید بھٹو کے عوامی نظریہ اوراسلامی بلاک کے فلسفے پر قدغن لگا کرعوام دشمن عالمی طاقتوں کا کٹھ پتلی فلسفہ مسلط کیا گیا، وزیرالنسا چوہدری ایڈووکیٹ

جولائی 5 سن 1977، پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن جب شہید بھٹو کے عوامی نظریہ اوراسلامی بلاک کے فلسفے پر قدغن لگا کرعوام دشمن عالمی طاقتوں کا کٹھ پتلی فلسفہ مسلط کیا گیا، وزیرالنسا چوہدری ایڈووکیٹ

گجرات؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ گجرات کی صدر اور سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی پیپلز پارٹی گجرات وزیرالنسا چوہدری ایڈووکیٹ نے 1977 کے مارشل لا کی مناسبت سے اس کی پروزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن پاکستان کی تاریخ کا بلاشبہ سیاہ ترین دن تھا جب  شہید بھٹو کے عوام نظریہ اور اسلامی بلاک اور اسلامک بم کے سامنے روک لگا کر عالمی طاقتوں کا کٹھ پتلی اورعوام دشمن فلسفہ مسلط کرکے عوام پاکستان کو اندھیروں میں دھکیل دیا گیا۔

محترمہ وزیرالنسا چوہدری نے مزید کہا کہ اس ڈکٹیٹر کے بوئے ہوئے بیجوں کا کڑوا پھل بطور قوم ہم آج بھی بھگت رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈکٹیٹر کے ہاتھوں تباہ ہونے والے ہمارے سیاسی، انتظامی اور آئینی ڈھانچے کو درست کرنے میں اس قوم کو دہائیوں انتظار کرنا پڑا لیکن قوم گواہ ہے کہ ڈکٹیٹر ضیاالحق کے تباہ کن اقدامات کا مکمل ازالہ آج بھی ممکن نہیں ہو سکا۔

انہوں نے کہا کہ آمریت جس روپ میں بھی ہو وہ در اصل استعماری قوتوں کی آلہ کار ہوتی ہے اور اس کے نزدیک قومی اور ملکی مفاد کی حیثیت ہمیشہ ثانوی رہی ہے۔   ضیا الحق نے ملک کو استعماری قوتوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے رکھا، اس کے وسائل کو ان کے حق میں استعمال کیا اور سیاچن گلیشیئر پلیٹ میں رکھ کر دشمن کے حوالے کیا مگر غیروں کے مفاد کی جنگ میں اپنے ملک اور اپنے خطے کی پرواہ تک نہ کی۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ اس شقی القلب منافق کا نام آج بھی برائی کے ساتھ لیا جاتا ہے اور تمام سیاسی اورجمہوری راہنما اس کے دور کو تاریخ کا سیاہ ترین دور سمجھتے اور مانتے ہیں۔

WAZIR UN NISA CH. ADVOCATE, PRESIDENT, PPP, WOEMN, WING, GUJRAT, CONDEMNED, 5 JULY 1977, MARSHAL LAW, EFFORT, BY, ZIA UL HAQ

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website