برطانوی حکومت کا نئے دور کے تقاضو ں کو مد نظر رکھتے ہو ئے اولین ایجنڈا ہے کہ کسی بھی لڑکی کو تن تنہا پس پشت نہیں ڈالا جا ئے گا
خواتین کے حوالہ سے تعصب تفریقی اور تخریبی سوچ کو ختم کرنا ہو گا، کونسلر الطاف خان، مسز سمیرا فرخ ، کشمیر سنگھ ، مسز طلعت سلیم
برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) خواتین کے عالمی دن کے حوالہ سے بنا ت المسلمین برطانیہ کے زیر اہتمام مقامی ہا ل میں ایک خو بصورت تقریب کا انعقا د کیا گیا ، جس کی میزبانی کے فرائض چیئر پر سن بنا ت المسلمین برطانیہ مسز سمیرا فرخ نے سرانجام دیے جبکہ بطور مہمان خصوصی فرسٹ سیکرٹری برٹش ہا ئی کمیشن اسلام آبا د راجہ سکندر علی کے علاوہ نو منتخب لا رڈ میئر آف آکسفورڈ کونسلر الطاف خان، کشمیر سنگھ چیف ایگزیکٹو ون بریٹن ون نیشن برطانیہ ، پیٹریسیا ایرل وائس پریذیڈنٹ وومن فیڈریشن فار ورلڈ پیس برطانیہ ، ڈائر یکٹر بنا ت المسلمین برطانیہ ریحانہ شاہین ، ڈائر یکٹر بنا ت المسلمین برطانیہ فا ئزہ ، ڈائر یکٹر بنا ت المسلمین برطانیہ میمونہ خان، مسز طلعت سلیم ، ڈا کٹر نکہت افتخار ، انجم جرال مشیر وزیر اعظم آزادکشمیر ،راجہ محمد اشتیا ق چیئرمین قائد اعظم ٹرسٹ برطانیہ ، رضیہ طا رق ہد ایت ، شمع جنجوعہ ، حدیبہ شاہ ، مسز سریہ ابراہیمی ، شبنم خلجی ، زینت اکبر ، حراملک ، صفیہ اے نور ،حسنہ خان، علیشا سکندر علی ، شائستہ بی ، حنیٹا ،بنیٹا گروپ، کبرا بی بی ، جا وید اقبال ، محمد عمران ، آمنہ خالد ، نا دیہ رسول ، سا ئرہ خان اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ راجہ سکندر علی نے کہاکہ خواتین کے حقوق با رے قرآن کریم نے 14 سو سال قبل جو ضابطہ اور قوا نین بیان کر دیے ہیں انہیں اپنی زندگیوں میں اپنا نے کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ عورت ما ں ، بیٹی ، بہن اور شریک حیا ت کے روپ میں ایک مرد کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ قرآ ن و سنت سے یہی پیغام ملتا ہے کہ بہترین مرد وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک رکھتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ عورت کو تشدد کا نشانہ بنانا یا اسے حقیر جاننا دور جا ہلیت کا قا عدہ ہے ۔ انہو ں نے کہ درحقیقت عورت امن و رحمت اور پا کیزگی کا نام ہے جس کی قدر و منزلت اللہ نے خود بیان فرمائی ہے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ برطانوی حکومت خواتین کے حقوق با رے وسیع تر سوچ رکھتی ہے اور بے شک کسی لڑکی پر خرچ کیے جا نے والے پیسوں سے نتائج اچھے حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ برطانوی حکومت کا نئے دور کے تقاضو ں کو مد نظر رکھتے ہو ئے یہ اولین ایجنڈا ہے کہ کسی بھی لڑکی کو تن تنہا پس پشت نہیں ڈالا جا ئے گا ۔ الطاف خان نے کہاکہ خواتین کے حوالہ سے تعصب تفریقی اور تخریبی سوچ کو ختم کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ دنیا کے ہر معاشرے میں مرد و خواتین کی اہمیت و حیثیت یکساں ہے اس با رے حقیقی شعور و آگہی کو پھیلا نے کی ضرورت ہے ۔مسز سمیرا فرخ نے کہاکہ عورت کو قرآن و حدیث میں جو عزت اور قدر و منزلت دی گئی ہے اسے ہر معاشرے کے اندر عملی سطح پر اجا گر کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ جو خواتین گھروں سے نکل کر معاشرے کی تطہیر کے لیے نمایا ں کردار ادا کررہی ہیں انکی حوصلہ افزائی بے حد ضروری ہے ۔ کشمیر سنگھ نے کہاکہ ہر پر امن اور مہذب معاشرہ خواتین کی عزت و تکریم کا درس دیتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ بطور برطانوی شہری ہم سب کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ اس کے امن تحفظ اور بہتری کے لیے مثبت اقداما ت اٹھا ئیں ۔ مسز طلعت سلیم نے کہاکہ ہر گھر مرد اور عورت سے تکمیل پاتا ہے اس لیے معاشرتی اعتبار سے بھی دونوں کو ایک جیسی حیثیت دینا بے حد ضروری ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ مرد اور عورت زندگی کے دو پہیے ہیں جن کے تعاون اور شمولیت کے بغیر زندگی کی گاڑی ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھ سکتی ہے ۔تقریب کے اختتام پر
مختلف شعبہ ہا ئے زندگی میں نمایا کا رکردگی ادا کرنے والی معزز خواتین میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے گئے ۔