counter easy hit

ہم ہر حال میں حکومت ۔۔۔آصف زرداری نے اپنے صاحبزادے بلاول بھٹو سے متعلق بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

لاہور; سابق صدرآصف علی زرداری نے اپنے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری سے متعلق بڑی خواہش کا اظہار کر دیا۔نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہم ہر حال میں حکومت نہیں چاہتے۔آصف زرداری کا کہنا ہے کہ وہ تو چاہتے ہیں کہ وہ اپنی زندگی میں ہی بلاول بھٹو

کو وزیر اعظم بنتا دیکھ لیں۔لیکن ابھی بلاول بھٹو کو پارلیمانی تجربہ حاصل کرنا چاہئے، آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اگر اپوزیشن لیڈر بھی بنا تو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اپنی زندگی میں بلاول کو وزیراعظم بنتے دیکھنا چاہتاہوں، آصف زرداری سے سوال کیا گیا کہ پیپلز پارٹی کے وزیراعظم کے لیے امیدوار بلاول بھٹو ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ ہاںپیپلز پارٹی کا وزیراعظم کا امیدوار بلاول بھٹو زرداری ہے۔آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں پنجاب سے آزاد امیدوار زیادہ کامیاب ہوں گے،جیپ کے نشان والے امیدوار بڑی تعداد میں جیت گئے تو پھر وہ ڈکٹیٹ کریں گے، انتخابا ت کے بعد کوئی سنجرانی بھی وزیراعظم بن سکتا ہے، جس نے بھی حکومت بنانا ہوگی اسے ہم سے بات ضرور کرنا ہوگی، ہر حال میں حکومت نہیں چاہتے، بلاول اپوزیشن لیڈربھی بن جائیں تو بھی قبول ہے، پیپلز پارٹی کا وزیراعظم کا امیدوار بلاول بھٹو زرداری ہے،اپنی زندگی میں بلاول کو وزیراعظم بنتے دیکھنا چاہتاہوں، عمران خان الیکشن کے بعد اتحاد کے دروازے خود بند کرچکے ہیں، میرے گاﺅں سے میرے بندے کی گرفتاری کسی کی ادا ہے اور ہر ادا میں ایک پیغام ہوتا ہے،،،انتخابات میں تاخیر کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے،

سیاسی طاقتوں کو مل کر الیکشن کمیشن کو مضبوط بنانا ہوگا، دوبارہ صدر مملکت نہیں بننا چاہوں گا، اس سے بہتر ہے پارٹی کیلئے گراﺅنڈ پر کام کروں، میری نواز شریف سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی،سندھ میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس بنا نہیں بنایا گیا ہے،انتخابات کے بعد مخلوط حکومت بن سکتی ہے مگر لیڈرشپ پر جھگڑا ہوگا، 25 جولائی کے بعد پاکستان میں سیاسی استحکام نہیں آئے گا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ ملک میں جمہوریت نہیں چاہتے اور ان کی یہ کوشش جاری رہے گی جب کہ دباؤ کے تحت پنجاب اور سندھ سے لوگ پارٹیاں چھوڑ رہے ہیں۔ حیدرآباد میں انتخابی مہم کے سلسلے میں موجود بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرسی کے لیے سیاست میں نہیں بلکہ ایک نظریے کی خاطر میدان سیاست میں ہیں، ان کی ماں کو شہید کیا گیا جن کے مشن کی تکمیل کے لیے وہ سیاست کر رہے ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کچھ لوگ یہاں جمہوریت نہیں چاہتے اور ان کی یہ کوشش جاری رہے گی تاہم پیپلز پارٹی کے کارکن کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ مراد علی شاہ کا کام سندھ کی تاریخ میں نظر آئے گا، اب بھی بہت سارا کام رہتا ہے اور مسائل حل کرنے ہیں۔